ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پٹرولیم اور توانائی کی خبر رساں ایجنسی شانا کی رپورٹ کے مطابق حسین بیدار مغز نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ پہلے سے طے پانے والے معاہدے کے تحت سنہ دو ہزار چودہ کے آغاز سے اسے روزانہ اکیس ملین مکعب میٹر گیس برآمد کی جاۓ گي۔ حسین بیدار مغز نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام نے اپنی صنعتوں کے لۓ توانائی کی بڑھتی ہوئي ضروریات کے پیش نظر کہا ہے کہ پاکستان کو روزانہ پچاس ملین میٹر مکعب گیس کی ضرورت ہے۔
بیدار مغز نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ پاکستان کو ایرانی گیس برآمد کرنے کے لۓ ایران کی سرزمین میں تقریبا اسی فیصد گیس پائپ لائن بچھائي جا چکی ہے، کہا کہ گیس کی تحویل کے مقام اور گیس کی تفصیلات دونوں ممالک کے درمیان طے پا چکی ہیں ۔واضح رہے کہ ایران اپنی گیس کی برآمدات کے سلسلے میں اپنے ہمسایہ ممالک کو ترجیح دیتا ہے۔............ /169